نریندر مودی نے وزارت عظمٰی کا حلف اُٹھا لیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے وزارت عظمٰی کے نامزد اُمیدوار نریندر مودی نے پیر کو نئی دہلی میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری بھارت کے راشٹر پتی بھون یعنی ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر پرنب مکھر جی نے نریندر مودی سے حلف لیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے نئی دہلی بہنچے۔

نریندر مودی نے دارالحکومت دہلی میں راج گھاٹ کے مقام پر بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مقبرے پھولوں کی پتیاں رکھے رہے ہیں۔

سری لنکا کے صدر راج پکشے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی اپنے وفد کے ساتھ

پاکستان اور بھارت کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی وزیراعظم ایسی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

 تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزیرِ اعظم سمیت سارک ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔