ہریانہ میں صورت حال بدستور کشیدہ

ہریانہ میں جاٹ برادری نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اپنے لیے کوٹے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج شروع کیا تھا۔

جاٹ برادری کے احتجاج سے دہلی میں پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں اور شہر کے مختلف حصوں میں پانی کے سینکڑوں ٹینکرز بھیجے جا رہے ہیں۔

مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں، سرکاری، نجی املاک اور بسوں کو نذرِآتش کیا۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج اور نیم فوجی دستوں کو بھی یہاں تعینات کیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کی درخواست پر لاہور سے نئی دہلی دوستی بس سروس اور سمجھوتا ایکسپریس ریل سروس کو عارضی طور معطل کر دیا گیا ہے۔