انڈونیشیا: زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کام جاری

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شمالی حصے میں بدھ کو آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے صوبہ آچے میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

عارضی پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد کو انڈونیشیا کے ریڈکراس نے کمبل اور بنیادی اشیائے ضروری بھی مہیا کیں۔

امدادی ٹیمیں عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

انڈونیشیا میں زلزے سے 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

جزیرہ سماٹرا کے شمالی حصے میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔

ہنگامی امداد کے ادرے کے حکام اور کارکنان متاثرہ افراد میں امدادی اشیا تقسیم کر رہے ہیں جب کہ طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا دنیا کے اس خطے میں واقع ہے جہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔