انڈونیشیا میں مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد، آسٹریلیا کی برہمی

انڈونیشیا میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سات غیر ملکیوں سمیت آٹھ افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے موت کی سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

پھانسی سے قبل رشتے داروں کو ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آسٹریلیا اور برازیل کی طرف سے اپنے شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

عالمی سطح پر ان لوگوں کی سزا کو معاف کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

برازیل کے روڈریگو گولارتے کی کزن انجلیٹا مکسفیلٹ ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہی ہیں۔

آٹھ افراد کی سزائے موت پر بیک وقت شب 12 بج کر 35 منٹ پر عملدرآمد کیا گیا۔