افغانستان میں بے گھر افراد کی مشکلات

افغانستان کے مختلف علاقوں میں لڑائی کے باعث اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندان عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے کیمپوں میں مقیم افراد کا کہنا ہے کہ بنیادی ضروری اشیاء میں سے بھی بہت کم فراہم کی گئی ہیں۔

 بے گھر ہونے والے افغانوں کی سب سے بڑی وجہ جنگ یا کسی بھی نوعیت کا دوسرا مسلح تنازعہ ہے۔

شدید سردی کے باعث بے گھر افغان افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

After weeks of delays over an Islamic insurgency, Nigerians head to the polls. Nigerian President Goodluck Jonathan registers to vote in Otuoke, March 28, 2015.

گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا بھر میں ہجرت کرنے والوں میں افغان سرفہرست ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ’یو این ایچ سی آر‘ کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک میں پناہ لینے والا ہر چوتھا شخص افغانستان کا شہری ہے۔

صوبہ ہرات میں ایک بے گھر خاتون سڑک کے کنارے کھلے آسمان تلے کھانا تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سخت سرد موسم میں کابل میں ایک عارضی پناہ گاہ میں بیٹھے بے گھر افراد

قطار میں کھڑی یہ خواتین اقوام متحدہ کی طرف سے امداد کے حصول کی منتظر ہیں۔