آئیووا کاکس: ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم زوروں پر

امریکہ کی دونوں بڑی جماعتیں - ڈیموکریٹ اور ری پبلکن - اپنے اپنے صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے زیادہ تر ریاستوں میں پرائمری انتخابات منعقد کرتی ہیں جن میں رجسٹرڈ ووٹرز پولنگ اسٹیشن جا کر براہِ راست ووٹ ڈالتے ہیں۔ لیکن آئیووا سمیت چند امریکی ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کا اجلاس ہوتا ہے جس میں تفصیلی تبادلۂ خیال کے بعد خفیہ ووٹنگ کے بجائے پارٹی نمائندوں کو براہِ راست منتخب کیا جاتا ہے۔ اس عمل کو کاکس کہتے ہیں۔

کاکس کے دوران ڈیموکریٹ پارٹی کے حامی اور کارکن لائبریریوں، اسکولز، جمنازیمز، عبادت گاہوں، ریستورانوں اور دیگر مختلف عوامی مقامات پر جمع ہوں گے اور مختلف امیدواروں کی پالیسیوں پر بحث مباحثے کے بعد اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں رائے دیں گے۔
 

کاکس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند تمام امیدوار آئیووا میں ہیں اور مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

آئیووا کاکس یا پرائمری الیکشن کا انعقاد کرنے والی امریکہ کی پہلی ریاست ہے جس کی وجہ سے آئیووا کاکس کو امریکہ میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ قرار دیا جاتا ہے۔

کاکس کے دوران ڈیموکریٹ پارٹی کے حامی اور کارکن لائبریریوں، اسکولز، جمنازیمز، عبادت گاہوں، ریستورانوں اور دیگر مختلف عوامی مقامات پر جمع ہوں گے اور مختلف امیدواروں کی پالیسیوں پر بحث مباحثے کے بعد اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں رائے دیں گے۔

 دارالحکومت ڈی موائن میں واقع مسجد النور ہے۔ اس مسجد کا شمار ان پانچ مساجد میں ہوتا ہے جہاں پیر کو کاکس انتخابات منعقد ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر امریکی شہری مساجد میں کاکس کرانے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کاکس گرجا گھروں میں ہو سکتے ہیں تو مسجد میں کیوں نہیں ہوسکتے۔ بعض لوگوں کے خیال میں مساجد میں کاکس کراکے ڈیموکریٹس یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ مسلمان بھی امریکی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کا ووٹ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دیگر امریکیوں کا۔

اگرچہ آئیووا میں ان دنوں سخت سردی ہے۔ چاروں طرف برف ہی برف پڑی ہے۔ لیکن پھر بھی تمام ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار، اُن کے حامی اور رضاکار سرگرم ہیں۔

آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ کے تمام امیدوار آئیووا پہنچ چکے ہیں اور کاکس کے لیے مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ امیدواروں کے رضا کار بھی ٹیلی فون، ای میل یا خود لوگوں کے پاس جا کر اُنہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس وقت ڈیموکریٹس کے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں نو مرد اور تین خواتین ہیں جو آج کاکس مقابلے میں شریک ہوں گے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان آئندہ چند ماہ کے دوران تمام ریاستوں میں کاکس اور پرائمری کے ذریعے ان میں سے کسی ایک کو حتمی امیدوار منتخب کریں گے جو نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے آئیووا کے دارالحکومت ڈی موائن میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید کی تھی۔