امریکی انخلا کے بعد عراق کے پہلے انتخابات

امریکی فوج کے انخلاء کے 13 برس بعد، عراق میں بدھ کو عوام پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کے ذریعے اپنی قیادت کا چناؤ کر رہے ہیں

328 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے لیے سخت پہرے میں پولنگ شروع ہوئی

یہ انتخابات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب 2008ء کے بعد، عراق تشدد کے بدترین دور سے گزر رہا ہے

ان انتخابات کے لیے ملک بھر میں 50 ہزار پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں

پولنگ اسٹیشن میں موجود ایک شخص اپنا ووٹ ڈال رہا ہے

ملک میں تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں

عراق کی اسلامی اعلیٰ اختیاراتی کونسل کے رہنما، عمار حکیم بغداد میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں

عراق کے وزیر ِاعظم نوری المالکی اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ وہ تیسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار ہیں

شیعہ رہنما، مقتدیٰ الصدر نے نجف میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا

پولنگ اسٹیشن میں ایک خاتون اپنا ووٹ ڈال رہی ہے