عراقی فوج کا موصل میں کامیابیوں کا دعویٰ

فوج کے انسداد دہشت گردی کے شعبے نے مشرقی موصل میں اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

فوجی دستوں نے ایک ایسے علاقے میں پیش قدمی کر کے کامیابیاں حاصل کیں جسے فوجی لحاظ سے بہت مشکل سمجھا جاتا ہے۔

داعش سے موصل کا قبضہ واپس لینے کی اس مہم میں عراقی فورسز کو امریکی مدد حاصل ہے۔ 

اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں سال 2016 میں دہشت گردی اور تشدد کے دیگر واقعات میں کم از کم 6,878 شہری ہلاک اور 12,388 افراد زخمی ہو گئے۔

موصل چھن جانے کے بعد عراقی حصے میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

داعش موصل میں ہونے والے جانی نقصان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کی قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔

موصل کے اس حصے میں سرکاری فورسز کی پیش قدمی کی رفتار شمال مشرقی علاقوں کی نسبت کافی سست ہے۔