موصل کے بعض علاقوں سے مزید نقل مکانی

عراقی فورسز نے جنوری میں موصل کے مشرقی حصے کا کنٹرول دوبارہ سنبھالا تھا لیکن مغربی حصہ اب بھی انتہا پسندوں کے قبضے میں ہے۔

موصل میں جاری جنگ کے باعث 90 سالہ خاتون بھی نقل مکانی پر مجبور ہو کر کیمپ میں پناہ گزین ہے۔

عراق کے شہر موصل سے مزید ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

موصل داعش کا آخری اہم گڑھ ہے جبکہ شہر سے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کی مہم گزشتہ سال سے جاری ہے۔

موصل میں بہت سے خاندانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے علاقہ چھوڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

عراقی فورسز کو اتحادی افواج کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

 موصل میں داعش کے زیر قبضہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور یہاں سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

موصل سے بے دخل ہونے والی خواتین اور بچے ایک کیمپ میں۔