کوبانی میں کرد ملیشیا کی مدد کے لیے عراقی پیش مرگہ روانہ

دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے لڑائی کے لیے، عراقی کُرد پیش مرگہ جنگجو شام کے شہر کوبانی کی طرف روانہ ہوئے۔

عراقی کُرد جنگجو قافلے کی صورت میں شامی کردوں کی مدد کے لیے جا رہے ہیں۔۔

عراقی کُرد پیش مرگہ جنگجو توب خانے اور مشین گنوں سے مسلح ہیں۔

گذشتہ ہفتے ترکی نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کوبانی جانے کے لیے کردجنگجو ترکی کا راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔

کوبانی پر کنٹرول کے لیے داعش اور کُرد جنگجوؤں کے مابین جاری لڑائی میں اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی قیادت میں قائم اتحاد کوبانی کو بچانے کے لیے دولت اسلامیہ پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

شامی شہر کوبانی کا دولت ِ اسلامیہ کے شدت پسندوں نے محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ شہر پر قبضے کے لیے کئی ہفتوں سے کوشاں ہیں۔

کوبانی شہر کی جانب شدت پسندوں کی پیش قدمی کے بعد علاقے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ترکی میں پناہ حاصل کی ہے۔