بغداد کے حساس علاقے میں حکومت مخالف احتجاج

عراق میں شیعہ عالم دین مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے پارلیمنٹ کے قریب سے اپنا احتجاجی دھرنا عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ کو مقتدیٰ کے ہزاروں حامیوں نے حساس ترین سرکاری علاقے "گرین زون" میں گھس کر پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور بعض قانون سازوں کو زدوکوب بھی کیا۔

Seekor anak Owa Jawa (spesies kera langka yang hidup di Jawa Barat) yang baru lahir, digendong oleh induknya, Alangalang, di Kebun Binatang Praha, Republik Ceko.

عراقی حکام کے مطابق احتجاج کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی جو اس اہم ترین علاقے میں دھرنا دیے ہوئے تھے۔

مظاہرین کے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد تقریباً 60 قانون ساز بغداد سے اربیل اور سلیمانیہ کے علاقوں میں منتقل ہو گئے تھے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حساس علاقے گرین زون میں  مظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی سے کابینہ میں ردوبدل کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

گرین زون میں مختلف وزارتوں کے علاوہ غیر ملکی سفارتخانے بشمول امریکی سفارتخانہ بھی واقع ہے۔