عراقی فورسز کی مغربی موصل میں پیش قدمی

موصل شہر کی جانب جانے والی اہم شاہراہیں اب سرکاری کنٹرول میں ہیں۔

عراقی فورسز کو امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

مغربی موصل میں جاری اس جنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد یہ علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

عراقی افواج کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کے تقریباً نصف سے زیادہ حصے پر ان کا کنٹرول ہے۔

امدادی اداروں کے اندازوں کے مطابق موصل کے مغربی حصے میں تقریباﹰ ساڑھے چھ لاکھ شہری موجود ہیں۔

عراقی فوج اس وقت عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کے تمام مشرقی علاقوں پر قابض ہے۔

عراقی فورسز نے جنوری اور فروری کے دوران دریائے دجلہ کے مغرب میں واقع اضلاع میں کی جانے والی کارروائیوں میں داعش کے عسکریت پسندوں سے موصل کے مشرقی علاقے چھین لیے تھے۔

موصل عراق میں داعش کا آخری سب سے مضبوط گڑھ ہے۔