اسلام آباد ادبی میلہ

ادبی میلے میں ڈرامے کی صنف پر مذاکرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

دہائیوں پرانے اشتہارات بھی میلے میں آنے والوں کی دلچسپی کا مرکز تھے

داستان گوئی برصغیر کی ایک روایت رہی ہے اور ادبی میلے میں اسے پھر سے اجاگر کرنے کا اہتمام کیا گیا

معروف فنکار راحت کاظمی نے مباحثے میں شرکت کے بعد کتابوں کے اسٹال کا رخ کیا کہ کتابیں ہی انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں

اسکول کی ایک ننھی طالبہ اپنی دلچسپ کتاب کی ورق گردانی کر رہی ہے

میلے میں شرکت کے لیے آنے والوں کی اس بارے میں معلومات فراہم کرنے والے مستعد نوجوان لڑکے لڑکیاں

درجن سے زائد اسٹالوں میں مختلف موضوعات پر مبنی ہزاروں کتابیں اس میلے میں دلچسپی کا خاص پہلو تھیں

معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ سے بچے اور بڑے سب ہی اشتیاق سے ملے۔

مطالعے کا ذوق بیدار کرنے میں ایسے ادبی میلے خاصے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں

جڑواں شہروں کے رہنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس میلے میں مباحثوں اور مذاکروں میں شریک ہوئی

ایسے میلوں میں نامور اور نابغہ روزگار ادیبوں اور فنکاروں سے ملنے کا موقع بھی ملتا ہے۔