پارلیمان کے باہر دھرنے جاری

اسلام آباد میں گزشتہ تیرہ روز سے موجود تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ہزاروں کارکن احتجاج کرتے ہوئے موجود ہیں۔

دھرنے کے شرکا میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

دھرنے کے شرکا کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مقیم ہے جنہیں دھوپ، گرمی اور بعض اوقات بارش کا سامنا بھی رہتا ہے۔

امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اسلام آباد میں پنجاب اور کشمیر سے بھی اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔

شاہراہ دستور اور اس کے گردونواح کا علاقہ عام دنوں میں غیر متعلقہ افراد کے لیے ممنوع ہوتا ہے۔

دھرنے کے شرکا کو کھانا، پانی اور چائے فراہم کی جا رہی ہے۔

دھرنے میں شریک ایک شخص چھوٹی بچی اٹھائے ہوئے۔

ایک لڑکی اپنے چہرے پر پاکستان عوامی تحریک کا جھنڈا بنوا رہی ہے۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے جنم لینے والی بیماریاں وبائی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔