موسلادھار بارش میں بھی دھرنا جاری

دھرنے میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔

دھوپ سے بچنے کے لیے لوگوں نے یہاں بہت سے عارضی خیمے بھی تان رکھے ہیں۔

دھرنے کے شرکا کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مقیم ہے جنہیں دھوپ، گرمی اور بعض اوقات بارش کا سامنا بھی رہتا ہے۔

دھرنے کے شرکا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عوامی تحریک کے دھرنے میں سکیورٹی پر مامور کارکن۔

بارش سے بچنے کے لیے لوگوں نے پلاسٹک شیٹ تان رکھی ہے۔

مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

شاہراہ دستور اور اس کے گردونواح کا علاقہ عام دنوں میں غیر متعلقہ افراد کے لیے ممنوع ہوتا ہے لیکن ان دنوں یہاں ملک کے مختلف شہروں سے دھرنے میں شریک لوگ موجود ہیں۔

عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

مظاہرین بارش سے بچنے کے لیے کنٹینر میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔