لاہور میں خودکش دھماکوں کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرے

لاہور میں دو گرجا گھروں کے باہر خودکش بم حملے کے خلاف اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کے لوگوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے گئے۔

بعض شہروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

خودکش حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے بعض کی آخری رسومات پیر کو ادا کی گئیں۔

حملہ آوروں نے چرچ کے مرکزی گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی پر مامور گارڈز نے جب ان کو روکا ہے تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

لاہور کے  علاقے یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین کی طرف سے لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کے لوگوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرےکت مواقع پر پولیس اہکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔