اسلام آباد میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار پر ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں۔

مظاہرین اپنے ایک زخمی ساتھ کو اٹھائے طبی امداد کے لیے لے جارہے ہیں

ہفتہ کو دیر گئے شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔

عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے حکومت کے خلاف پیش قدمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریڈزون میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے وقفے وقفے سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے بھی پھینکے جا تے رہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کا استعفیٰ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مظاہرین کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا جاتا رہا۔