اسلام آباد میں نیزہ بازی

روایتی طور پر نیزہ بازی کا کھیل ملک کے دیہی علاقوں میں مقبول ہے۔

لیکن گزشتہ چند برسوں سے اب اس کا انعقاد وفاقی دارالحکومت میں بھی کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں شرکت کی۔ 

مقابلے کے آغاز سے قبل سوار تیاری کر رہے ہیں۔

غیر ملکیوں نے بھی ان مقابلوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نیزہ بازی کے کھیل میں ایک سوار ایک سرپٹ گھوڑے پر سوار نیزہ اٹھا کر ایک چھوٹے سے زمینی ہدف یا چھوٹے لکڑی کے ٹکڑے کو اکھیڑنے کے لیے گھوڑے کی زین پر سے جھک کر وار کرتا ہے۔

ایک فتح یاب گھڑ سوار لکڑی کے ٹکڑے کو ہوا میں لہرا رہا ہے۔

مقابلے میں شریک ایک گھڑ سوار

نیزہ بازی کے کھیل میں اب اسلام آباد کے رہائشیوں کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔

گھڑ سوار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں مصروف۔

اس مرتبہ ملک کے مختلف علاقوں سے لگ بھگ 400 گھڑ سواروں نے مقابلے میں شرکت کی۔

مقابلے میں شریک گھڑ سوار۔