غزہ اور مغربی کنارے میں کشیدگی

فلسطینی مظاہرین کی جانب سے یہودیوں کے ایک مقدس مقام کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے کے بعد مغربی کنارے اور غزہ کی فضا سخت کشیدہ ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق غربِ اردن اور غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں مزید تین فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

کئی مقامات پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس اور غربِ اردن کے علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

حالیہ دنوں میں پرتشدد واقعات میں اب تک 34 فلسطینی اور سات اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔

 حالیہ دنوں فلسطینی اور اسرائیلی باشندوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فورسز سے جھڑپ کے دوران پتھر پھینکے رہے ہیں۔