غزہ میں کارروائی کے باعث نقل مکانی

اسرائیل کی طرف سے ہفتہ کو غزہ میں زمینی کارروائی میں شدت دیکھنے میں آئی۔

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ آٹھ جولائی کو شروع ہوا تھا۔

ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے لڑائی سے بچنے کے لئے اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں زمینی پیش قدمی کے بعد فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد غزہ سے نقل مکانی کر رہی ہے۔

جمعرات کو جب اسرائیلی فوج کے دستے اور ٹینک غزہ میں داخل ہوئے تو لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر  محفوظ پناہ گاہوں کا رُخ کیا۔

گیارہ روز سے جاری اس لڑائی میں اب تک تین سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے احتجاج بھی کیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے فلسطینی علاقے سے اسرائیلی اہداف پر راکٹ حملوں کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

بچے پینے کے لیے پانی بوتلوں میں بھر رہے ہیں۔

فلسطینی لڑکے حملے سے تباہ ہونے والے گھر سے اپنی اشیا نکال رہے ہیں۔ ۔