غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد مزید ہلاکتیں

غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائیاں اور حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغنے کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔

اسرائیل نے ہفتہ کو غزہ میں 20 سے زائد مقامات اور اہداف کو نشانہ بنایا۔

ہزاروں افراد کو غزہ کے مختلف مقامات سے نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔

اسرائیل نے آٹھ جولائی کو غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی۔

لڑائی سے متاثر ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

لڑائی میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر فلسطینی عام شہری ہیں۔

ایک فلسطینی شہری اسرائیلی سکیورٹی اہکاروں پر پتھر سے نشانہ بنا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارتیں۔

گزشتہ ایک ماہ سے جاری لڑائی میں 1900 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلسطینی اپنے گھروں میں بچ جانے والا سامان لے جاتے ہوئے۔