استنبول میں طاقتور بم دھماکا

ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں سات پولیس اہکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد ایمولینسز اور امدای کارکن وہاں پہنچے۔

استنبول یونیورسٹی کی عمارت کے قریب ایک مصروف چوک میں حملے کا نشانہ بننے والی بس میں ہنگاموں سے نمٹنے والے پولیس اہلکار سوار تھے۔

گزشتہ ماہ بھی غازی انتپ نامی شہر کے اہم پولیس سٹیشن کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

بم سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار کے اندر رکھا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس کی بس اس کے قریب سے گزری اس میں دھماکا ہو گیا۔

جس جگہ دھماکہ ہوا وہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور عام طور یہاں لوگوں کا خاصا رش ہوتا ہے۔

دھماکے سے پولیس کی بس کے علاوہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے سے متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔