اٹلی میں زلزلے سے متعدد عمارتیں تباہ

اٹلی کے وسطی علاقے میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نورسیا شہر سے شمال میں چھ کلومیٹر دور بتایا گیا۔

زلزلے کا مرکز نورسیا شہر سے شمال میں چھ کلومیٹر دور بتایا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت روم اور وینس میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے کسی کے دب جانے کا تعین کر رہے ہیں۔

ابھی تک اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آیا۔

اٹلی میں اگست میں آنے والے زلزلے سے کم از کم تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔