جاپان: زلزلے اور سونامی کی تیسری برسی

جاپان میں منگل کو ہلاکت خیز زلزلے اور سونامی کی تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔

بہت سے لوگوں نے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 46 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

 مارچ 2011ء کو آنے والے شدید زلزلے اور سونامی کے باعث تقریباً 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

زلزلے سے ہلاک و متاثر ہونے والوں کی یاد میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

زیر سمندر آنے والے شدید زلزلے نے سونامی کو جنم دیا جس سے ساحلی پٹی پر آباد بہت سے لوگ ہلاک ہوئے۔

حکومت کی طرف سے اربوں ڈالر کی امداد کے اعلان کے باوجود متاثرہ علاقوں تعمیر نو کا کام سست روی کا شکار ہے۔

 دو لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد اب بھی مستقل رہائشگاہوں میں منتقل نہیں ہو سکے جب کہ متعدد اب بھی پرہجوم اور عارضی گھروں میں مقیم ہیں۔

سونامی سے فوکوشیما کے جوہری پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا جس سے بڑے پیمانے پر تابکاری کا اخراج بھی ہوا۔

انجینیئرز کا کہنا ہے کہ فوکوشیما کے جوہری پلانٹ کو غیر موثر بنانے اور ہٹانے کے لیے تقریباً چار دہائیاں لگ سکتی ہیں۔

فوکوشیما جوہری پلانٹ میں انجینئرز کام کر رہے ہیں