جاپان کے شہنشاہ کی رسمِ تاج پوشی

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے شاہی محل میں منگل کو ہونے والی تقریب میں شہنشاہ ناروہیٹو  کی  کی تاج پوشی کی گئی

شاہی محل کے ایک مخصوص حصے میں ہونے والی تقریب کو مقامی زبان میں 'کینجی تو شوکی نوگی' کہا جاتا ہے

 

تاج پوشی کے بعد شہنشاہ ناروہیٹو نے کہا کہ وہ جاپان کے عوام کو متحد رکھنے کے لیے کام کریں گے

 

تقریب میں 180 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سربراہان، اعلیٰ شخصیات اور 2 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ جن میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی شامل تھے

تقریب میں پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی

افغانستان کے صدر اشرف غنی اہلیہ کے ہمراہ شاہی محل میں داخل ہو رہے ہیں

جاپان میں شہنشاہ کے پاس حکومتی اختیارات نہیں ہوتے لیکن انہیں قومی یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے

اس تقریب میں نئے شہنشاہ کی اہلیہ روایتی لباس زیب تن کیے شریک ہوئیں

 

جاپانی شہنشاہ کے چھوٹے بھائی ولی عہد شہزادہ اکیشینو تخت نشینی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے ہیں

 

جاپان کے وزیراعظم شیزو آبی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

 

شہنشاہ کی تاج پوشی کے بعد جاپان کے وزیر اعظم خوشی سے نعرہ بلند کر رہے ہیں

جاپان میں بادشاہ تادم مرگ تخت نشین رہتا ہے تاہم سابق بادشاہ نے خرابی صحت کی بناء پر تخت چھوڑ دیا تھا

جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائے گا