بھارت: 'بی بی سی کے دفاتر میں تلاشی مقامی صحافیوں کو پیغام ہے'

Your browser doesn’t support HTML5

بھارت میں ٹیکس حکام نے بی بی سی کے دفاتر میں تین دن سے جاری تلاشی کو ختم کردیا ہے۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے اس کارروائی کو آزادئ اظہار پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے بھارت میں جب بی بی سی جیسے غیرملکی ادارے پر چھاپہ پڑسکتا ہے تو مقامی انڈین چینلز کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں۔