رسائی کے لنکس

چینی بینک کا ارب پتی چیئرمین لاپتا


چین کے ایک سرمایہ کاری بینک کے بانی اور چئیرمین فان باؤ، ستمبر 2018 میں ہانگ کانگ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔فوٹو رائٹرز
چین کے ایک سرمایہ کاری بینک کے بانی اور چئیرمین فان باؤ، ستمبر 2018 میں ہانگ کانگ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔فوٹو رائٹرز

چین کا ایک ارب پتی سرمایہ کار لاپتہ ہو گیا ہے۔ چین کے اعلیٰ سرمایہ کاری والے بینکوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ اس کا اپنے بانی ارب پتی باؤ فین سے رابطہ ختم ہو گیا ہے، جو ملک کے انتہائی معروف بینکرز میں سے ایک ہیں ۔

جمعرات کو، انوسٹمنٹ بینک چائنا رینیسنس کا کہنا تھا کہ باؤ سے دو روز سے رابطہ منقطع ہے۔

بینک نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں جن سے سے یہ پتہ چل سکے کہ باؤ ، بینک کے کاروبار کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں

ایک بینک کلرک چین کے بینک میں نوٹ گنتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز 8 جون، 2012
ایک بینک کلرک چین کے بینک میں نوٹ گنتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز 8 جون، 2012

باؤ فین ،چینی ٹیکنالوجی کی صنعت کی ایک سرکردہ شخصیت ہیں اور انہوں نے گھریلو انٹرنیٹ کے بہت سے نئے کاروباروں کو پروان چڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کی گمشدگی نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ چین کی مالی صنعت کے خلاف نئے سرے سے کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے ۔کیونکہ صدر شی جن پنگ عوامی بدعنوانی کے خلاف اپنی دیرینہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ۔ فائل فوٹو
چینی صدر شی جن پنگ۔ فائل فوٹو

ایک چینی فائی نینشل میڈیا آؤٹ لیٹ، کیکسن کے مطابق، ستمبر میں، چائنا رینیسانس کے سابق صدر، کانگ لین کو چینی حکام نے گرفتار کیا تھا۔

چیئرمین کے لاپتہ ہونے کی خبر کے بعد سے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کا اسٹاک گر گیا ہے۔

(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات دی ایسوسی ایٹڈ پریس اور ایجنسی فرانس پریس سے لی گئی ہیں۔)

XS
SM
MD
LG