کراچی میں 'آزادی مارچ' کے قافلے

Your browser doesn’t support HTML5

جمعیت علماء اسلام (ف) کا اسلام آباد کی جانب 'آزادی مارچ' آج سے شروع ہو رہا ہے۔ آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ کراچی سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں روانہ ہوگا جس میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے قافلے اور جلوس سہراب گوٹھ میں واقع مرکزی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔