دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

جرمنی، ایک مقامی ٹرین مکئی اور کیمومائل کے کھیت کے قریب سے گزر رہی ہے

آسٹریلیا، سڈنی کے نارابیم ساحل پر ایک سرفر تیزی سے ساحل کی طرف تیر رہا ہے جبکہ اس کے پیچھے ایک بڑی لہر آتی دکھ رہی ہے

سیول،میموریل ڈے پر جنوبی کورین فوج کی اسپیشل فورس کا ایک اہلکار مارشل آرٹ کے مظاہرے کے دوران اپنے سر سے اینٹوں کے ایک جتھے کو توڑ رہا ہے

انڈونیشیا، شمالی سماٹرا کے الراودلاتول حسنہ اسلامک بورڈنگ اسکول میں رمضان کے پہلے روزے کے دن طالب علم دائرے کی صورت میں بیٹھے قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں

کینیا، نیروبی میں مظاہرین ایک موٹر سائکل پر سوار ہاتھ میں پلے کارڈ آٹھائے جا رہے ہیں

مہم 47 کے فلائٹ انجینئر ٹم پیک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین کی ایک تصویر لی جس میں "نائٹ شائننگ" بادل دکھائی دے رہے ہیں

برازیل، این جی او ریو ڈی پاز کی جانب سے لگائی گئی مختلف ماڈلز کی تصاویر جس میں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کی طرف توجہ دلائی گئی ہے, جہاں ہر 72 گھنٹوں میں 420 ریپ کیس ہوتے ہیں

چین میں ایک چاول کے کھیت میں چاول کے پودوں کو چینی مہارانی کی تصویر کے روپ میں اگایا گیا ہے

امریکہ، پینسلوینیا میں بیس بال کھیل کا ایک منظر

امریکہ، لاس ویگس میں مس یو ایس اے 2016 کا تاج سر پر سجانے والی ڈیشوانا باربر درمیان میں نظر آرہی ہیں

چین، گوانگ یوان میں ایک جھیل میں ریسکیو اہلکار گمشدہ لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں جن کی کشتی تیز ہواوں کے باعث اُلٹ گئی تھی

آسٹریلین پی کاک مکڑی "ماراٹس بوبو" جسے حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے، اپنا رنگین جسم دکھا رہی ہے