کراچی: عید قرباں کیلئے مویشی منڈی

کراچی مویشی منڈی میں نوجوان خوبصورت جانوروں کےساتھ موبائل فون سے سیلفیاں بناتے ہوئے

مویشی منڈی میں مالک جانوروں کی منہ مانگی قیمتیں لگا رہے ہیں

کراچی میں رواں ہفتے شروع ہونےوالی اس مویشی منڈی میں جانوروں کے اسٹال سج گئے ہیں

گائے بیل سمیت بکروں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ سامنے آ رہا ہے

پچھلے سال کی نسبت اس سال جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

کراچی میں رواں ہفتے شروع ہونےوالی اس مویشی منڈی میں جانوروں کے کچھ اور اسٹال

کراچی: جانوروں کی منڈی میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی خوب دلچسپی لیتے ہیں

مویشی منڈی میں سیاہ رنگ کے بیلوں کی ایک جوڑی

جانوروں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث اس بار جانوروں کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے

مالکوں کی جانب سے مویشی منڈی میں منہ مانگی قیمتیں لگانے کا تاثر

من مانی قیمتوں کے باعث شہری پریشان

 بچے، نوجوان اور خواتین کی ایک بڑی تعداد منڈی میں رات گئے تک جانوروں کو دیکھنے اور بھاؤ تاؤ کرنے آتے ہیں

کراچی: مویشی منڈی مین ایک کیٹل فارم کے اعلیٰ نسل کے گائے بیل

کراچی کی مویشی منڈی میں مالک ایک چھوٹی نسل کی گائے فروخت کرتے ہوئے

مویشی منڈی میں اعلیٰ نسل کے جانوروں کے متعدد اسٹال موجود ہیں

کراچی کے سپر ہائی وے روڈ پر عید قرباں کےجانوروں کی فروخت کیلئے منڈی سج گئی ہے۔ مسلمانوں کی بڑی عید کا تہوار، عید الاضحیٰ کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جانورفروخت ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس میں لاکھوں جانور فروخت کیلئے لائےگئے ہیں۔ کراچی میں رواں ہفتے شروع ہونےوالی اس مویشی منڈی میں جانوروں کے اسٹال سج گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد منڈی کا رخ کر رہی ہے