کراچی میں پرندے، ایک شوق بھی کاروبار بھی

ہر نسل کے کبوتر بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوتے ہیں

نوعمر نوجوان اپنے خریدے ہوئے پرندوں کی خاص باتیں بیان کرتے ہوئے

ایک نوجوان اپنا پالتو مرغا فروخت کرنے اس مارکیٹ میں موجود ہے

مارکیٹ میں موجود مختلف نسلوں کے طوطے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، جنھیں دکاندار پنجروں کے باہر بھی رکھتے ہیں

مارکیٹ میں چھوٹی نسل کے طوطوں کی بہت مانگ ہوتی ہے

مارکیٹ میں بولنےوالے طوطوں کی بڑی مانگ ہے۔ لوگ بچوں کیلئے چھوٹے بڑے طوطے خریدتے ہیں

لوگ اپنے پالتو پرندے بھی لاکر اس مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں

کراچی کی پرندہ مارکیٹ میں ہر قسم کے چھوٹے بڑے مختلف نسل کے پرندے فروخت کیلئے دستیاب ہیں

کراچی کی ایمپیریس مارکیٹ کے احاطے میں شہر کی مشہور پرندہ مارکیٹ میں ایک نوجوان پنجروں میں مختلف قسم کے پرندے فروخت کرتے ہوئے

عام طور سے بھی اس مارکیٹ میں رش ہوتا ہے، جبکہ اتوار کو تو جیسے پرندوں کا اتوار بازار سجتا ہے

طوطے پالنے کے شوقین افراد مناسب داموں میں پرندے خرید کرلےجاتے ہیں

دو نوجوان اتوار کے روز پرندہ مارکیٹ میں اپنے مرغے فروخت کرنے کیلئے بیٹھے ہیں

دو افراد اپنے پالتو طوطے فروخت کے کیلئے لائے ہیں

دکانوں کے علاوہ لوگ ہاتھوں میں پنجرے لئے پرندے فروخت کرنے آجاتے ہیں

چھوٹی نسل کے طوطے دیکھنے میں بہت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں، جو عموماً گھروں میں پالے جاتے ہیں

بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پرندوں کی فروخت میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ آتے ہیں

ایک شخص مارکیٹ میں کبوتروں کی ایک جوڑی فروخت کر رہا ہے۔ کبوتر بازی کا شوق رکھنےوالے افراد کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے

ایک شخص مارکیٹ میں اپنے کبوتر لئے بیٹھا ہے۔ دکانوں کے علاوہ لوگ پنجروں میں پرندے لاکر فروخت کرتے ہیں

ایک شخص اپنے خریدے ہوئے طوطے دیکھ رہا ہے، جبکہ اسکے ساتھ ایک لفافے میں ان کے کھانے کا سامان بھی پکڑا ہوا ہے