دینی درس گاہ میں چینی زبان کا کورس

Your browser doesn’t support HTML5

چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی رابطے بڑھنے سے ثقافتی تبادلے کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے جس کی ایک مثال پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کے بڑھتے ہوئے مواقع ہیں۔ یہ اب صرف انگریزی سکولوں تک محدود نہیں۔ کراچی کی معروف دینی درس گاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے بھی چینی زبان کا کورس متعارف کرایا ہے۔