شہر کراچی کی ایک قدیم عمارت کا حصہ منہدم ہونے سے ایک خاتون ہلاک، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے فلیٹ میں موجود چھ رہائشی زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ امدادی کاموں کے لئے پہنچ گیا
کراچی میں بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ منہدم
حادثے کے بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا
حادثے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر موجود ہے، جب کہ اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی پہنچی
منہدم عمارت کا ملبہ زمین پر پڑا ہے
عمارت گرنے سے بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں جس کی مرمت کا کام جاری ہے
کراچی: منہدم ہونے والی دو منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کئی افراد زخمی ہوئے
حادثاتی طور پر قدیم عمارت کا ایک حصہ گرنے کے بعد ریسکیو عملہ کا کام جاری
ہفتے کی رات قدیم و بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا
کراچی: عمارت کا شمار شہر کی قدیم رہائشی عمارتوں میں ہوتا ہے
کراچی میں قدیم عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد زخمی ہوئے
کراچی میں ایسی درجنوں عمارتیں ہیں جو بوسیدہ ہو کر خطرناک قرار دے دی گئی ہیں