کراچی: سڑکوں پر روزہ افطاری

کئی مخیر افراد کراچی کی سڑکوں پر روزہ افطاری کا اہتمام کرتے ہیں

کئی شاہراہوں پر افطاری میں روٹی سالن بھی پیش کیا جاتا ہے، جس سے غریب طبقے کے افراد اپنا روزہ افطار کرتے ہیں

کراچی میں کئی ایسے مخیر افراد ہیں جو شہر کی مختلف شاہراہوں پر افطاری کا سامان بھجواتے اور مستحقین کو روزہ کھلواتے ہیں

کراچی کی مختلف شاہراہوں پر سڑک پر روزہ افطار کروانا ایک روایت بنتا جا رہا ہے

افطاری کےساتھ شربت تقسیم ہو رہا ہے

فلاحی اداروں کی جانب سے تو کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، اس کے برعکس چند مخیر افراد بھی اپنا نام پوشیدہ رکھ کر یہ ثواب کا کام کرتے ہیں

شہر کی مختلف شاہراہوں پر سڑکوں پر روزہ افطار کرنے کی ایک روایت قائم ہے افطاری میں کھجور سمیت سموسے اور پھل بھی پیش کئے جاتے ہیں

سڑک پر روزہ کھولنے والے افراد دعاوٴں میں مصروف ہیں

سڑک پر روزہ افطار کرانے کا ایک منظر

سڑک پر روزہ افطار کرنے کے لیے آنے والے افراد میں کھجور تقسیم کی جا رہی ہے

Orang-orang berkumpul di Capitol Square di Toulouse, Perancis selatan, untuk mengenang korban serangan maut Paris.

روزہ کھولنے آنے والے افراد میں کافی تعداد رکشہ ڈرائیور، سیکورٹی گارڈ اور مزدوروں کی ہوتی ہے

افطاری کے ساتھ شربت بھی پیش کیا جاتا ہے

افطاری سے قبل روٹیاں تقسیم کی جا رہی ہیں