سوچی اولمپک سے متعلق آرٹ سے مزین راکٹ

سوچی اولمپک کی منتظم کمیٹی کے علامتی نشان اور کھیلوں کے ان مقابلوں سے متعلق دیگر آرٹ سے مزین سویوز ٹی ایم اے-11 ایم نامی راکٹ 7 نومبر کو قازقستان میں قائم تنصیب سے خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔

اس کے ذریعے تین خلا نورد، جن میں امریکی اور جاپانی خلائی ایجنسیوں کے انجینیئرز بھی شامل، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ ہوں گے۔

بائیسویں سرمائی اولمپکس آئندہ سال روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔

سات سے 23 فروری 2014ء تک جاری رہنے والے ان سرمائی اولمپکس میں پندرہ مختلف کھیلوں کے 98 مقابلے ہوں گے۔

اولمپکس کی اس مشعل کو یونان میں روشن کیا گیا اور اس کے بعد مشعل کو جہاز کے ذریعے روس پہنچایا گیا۔

سویوز ٹی ایم اے-11 ایم نامی راکٹ سے پہلے ایک اور سویوز ٹی ایم اے-10 ایم نامی راکٹ کو گزشتہ ماہ کے اوخر میں قازقستان میں قائم تنصیب سے خلا میں گیا تھا۔

روس کے شہر سوچی کی اولمپکس عمارتوں کو دو حصوں میں تعمیر کیا گیا ہے، برفانی علاقے میں اسٹیڈیم ہیں جبکہ دوسری جانب پہاڑیاں ہیں۔

اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں مشعل کا سفر اکتوبر میں شروع ہوا۔