کینیا : مسلح افراد کا یونیورسٹی پر حملہ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً پانچ بج کر تیس منٹ پر ہوا اور اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

کینیا کی سکیورٹی فورسز نے گارسیا یونیورسٹی کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

گارسیا کے قصبے میں واقع یونیورسٹی میں 300 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق زیادہ تر کینیا کے دوسرے علاقوں سے ہے۔

یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایک گاڑی میں پناہ لے رکھی ہے۔

مقامی لوگ خون کا عطیہ دینے گارسیا کے اسپتال میں موجود ہیں۔ 

سکیورٹی فورسز نے اپنی پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔