تصاویر: پہاڑوں کے دامن میں واقع کھبیکی جھیل

کھبیکی جھیل دلکش اور پرفضا وادی سون سکیسر کے نزدیک واقع ہے۔

وادی سون سکیسر ضلع خوشاب پنجاب میں واقع ایک خوب صورت وادی ہے۔

تقریباً دو کلومیٹر رقبے پر محیط اس جھیل کی سیر کے لیے یہاں کشتیاں بھی دستیاب ہیں۔

کھبیکی جھیل اپنے فطری حسن کی وجہ سے مقامی سیاحوں کے لیے ایک اہم پکنک پوائنٹ ہے۔

یہاں لوگ تفریح کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بچے جھیل کے پانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کشتی چلانے والے ملاح اقبال اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں یہ جھیل ایک اچھا تفریحی مقام بن سکتی ہے۔

اس جھیل میں چھوٹے انجن والی والی کشتیاں چلتی ہیں۔

کشتی چلانے والے ملاحوں کا روزگار بھی اس جھیل کے باعث ہونے والی سیاحت سے وابستہ ہے۔

کھبیکی جھیل سڑک کے ساتھ واقع ہے لیکن خوبصورت منظر جھیل کے کنارے سے ہی نظر آتا ہے۔

کھبیکی جھیل کے کنارے پینچ نصب کرنے سے جھیل کی خوبصورتی میں اور زیاده اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے سیاح اس چھیل کو دیکھنے آتے ہیں۔

اس جھیل میں پانی قریبی پہاڑوں میں واقع چشموں اور بارش سے آتا ہے۔

چھیل کی طرف آنے والے راستے کا ایک منظر۔