لاطینی امریکہ کے پناہ گزینوں کا قافلہ کیلی فورنیا پہنچ گیا

Your browser doesn’t support HTML5

لاطینی امریکہ کے ملکوں میں جرائم اور تشدد سے جان بچا کر بھاگنے والے 400 افراد کا قافلہ کئی دن تک امریکہ میکسیکو سرحد پر رکے رہنے کے بعد کیلی فورنیا کی سرحد میں داخل ہو گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ان تارکین وطن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سرحد پر 4 ہزار امریکی نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی۔