چین اور تائیوان کے رہنماؤں کی تاریخی ملاقات

تائیوان کے صدر ما ینگ جیو اور چین کے صدر شی جنپنگ صحافیوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

چین اور تائیوان کے رہنماؤں نے 66 برسوں میں پہلی بار براہ راست ملاقات کی۔ 

 1949ء کے بعد دونوں خطوں کے رہنماؤں کی ملاقات کا پہلا موقع ہے۔

چین، تائیوان کو اب بھی اپنا حصہ تصور کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ یہ دونوں خطے ایک ہو جائیں۔ 

 تائیوان میں اس ملاقات کو لے کر لوگوں میں غم و غصہ بھی پایا گیا۔

تائیوان میں قانون ساز اسمبلی اور قریب ہی واقع صدارتی دفتر کے باہر مظاہریے بھی کیے گئے۔