لیبیا میں روایتی میلے کے مناظر

 لیبیا میں غات کے تاریخی علاقے میں گزشتہ ہفتے 19واں سالانہ میلہ منعقد ہوا۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 1,360 کلومیٹر کے فاصلے پر طوارق قبائل آباد ہیں۔

میلے شرکت کے لیے علاقائی اور دیگر ممالک سے سیاح بھی اس علاقے میں پہنچے۔

یہ قبائل آباد آج کے دور میں بھی پرانے طریقہ کار کے مطابق زندگیاں گزار رہے ہیں۔

میلے میں روایتی و ثقافتی ورثے کا عکس نمایاں تھا۔

غات کے تاریخی علاقے میں یہ میلہ ہر سال دسمبر کے آخری دنوں میں ہوتا ہے۔

مقامی آبادی کی اکثریت رنگین روایتی و ثقافتی لباس پہنتے ہیں۔

میلے میں موسیقی کی محفلوں کے علاوہ مقامی رقص بھی پیش کیا جاتا ہے۔

ایک آدمی صحرا کے اس میلے میں اونٹ کی رسی کی تھامے جا رہا ہے۔

اس میلے میں زیادہ تر سیاح قریبی ملک الجزائر اور نائیجر سے شرکت کرتے ہیں۔