60 سے 90 سال کے فٹبالرز

پیرو میں عمر رسیدہ افراد میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دارالحکومت لیما کی انتظامیہ نے فٹبال کے ایک میچ کا اہتمام کیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے کھلاڑیوں کی عمریں 60 سے 90 سال کے درمیان تھیں۔

 

گول کیپر بال کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

میچ کے دوران اکثر مواقع پر عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی طرف سے ماہرانہ انداز دیکھنے میں آیا۔

فٹبال کو اپنے اختیار میں رکھنے کے لیے دو حریف کھلاڑی۔

عمر رسیدہ کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال میچ کا ایک منظر۔

پڑوسی ملک برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ نے ان کھلاڑیوں کے شوق کو اور بڑھا دیا۔

میچ کے دوران ایک کھلاڑی کا جارحانہ انداز۔

میچ کے بعد یہ کھلاڑی اپنی تھکن اتارنے کے لیے کچھ دیر کے لیے آرام کر رہے ہیں۔

فٹبال میچ کے اختتام پر کھلاڑی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔