لندن میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

لندن میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

لند ن میں ہفتے کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان ا س وقت تصادم ہوا جب ہزاروں لوگوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے سہولیات اور اخراجات میں کٹوتیوں پر احتجاج کے لیے مارچ کیا ۔

مارچ کے بارے میں براڈ کاسٹ کی گئی تصاویر میں کچھ مظاہرین کو پولیس پر پینٹ ، شیشے کی بوتلیں ، جلتے ہوئے فلیرز اور دوسری چیزیں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ۔ مارچ سے ہٹ کر کچھ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے دمیان ہاتھا پائی بھی دیکھی جا سکتی تھی ۔

مظاہرے کے منتظمین ، ٹریڈ یونین کانگریس کا کہناہے کہ جھڑپیں الگ سے ہونےوالے واقعات تھے اور اصل مظاہرہ پر امن رہا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوئے ۔

پولیس نے امن عامہ برقرار رکھنےکے لیے راستے کے ساتھ ساتھ لگ بھگ ساڑھے چار ہزار اہلکار متعین کر دیے ہیں ۔

مظاہرین کا کہنا تھ اکہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں مجوزہ کٹوتیوں سے اقتصادی بحالی متاثر ہو گی اور برطانیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔