تنازعات میں جنسی تشدد کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس

دنیا بھر میں مختلف تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے خاتمے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد لندن میں ہوا۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے برطانوی وزیرخارجہ کے ہمراہ اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔

تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے خاتمے کے میثاق پر دنیا کے 148 ملکوں نے دستخط کر رکھے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

 اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی ایلچی اینجلینا جولی نے پریڈ پٹ کے ہمراہ نمائش میں شرکت کی۔

تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے بارے میں آگاہی کی دو برس کی مہم کے بعد اس مسئلے پر اب تک کی سب سے بڑی کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا۔

اس کانفرنس کا مقصد تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے واقعات کا ریکارڈ مرتب کرنا اور ان واقعات کی تحقیقات کرنا ہے۔

اینجلینا جولی کانفرنس میں شرکت کے لیے آ رہی ہیں۔

جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے چار روزہ کانفرنس منگل کو شروع ہوئی۔

کانفرنس کے ایجنڈے کے مطابق جنسی تشدد کی متاثرین کی مدد کے لیے زیادہ مالی وسائل اکٹھے کیے جائیں گے۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نمائش میں لگائی گئی تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔