ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں تباہ

ملائیشیا ایئر لائن کا مسافر طیارہ مشرقی یوکرین کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے ملائیشیا ایئر لائن بوئنگ 777 کے طیارے پر 283 مسافروں کے علاوہ عملے کے 15 افراد بھی سوار تھے۔

 طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جاتے ہوئے ملائیشیا ایئر لائن کا جہاز گر کر تباہ ہوا۔

طیارے کے مسافروں میں ہالینڈ کے 154، آسٹریلیا کے 27، انڈونیشیا کے 11، ملائیشیا کے 23، برطانیہ کے چھ، چار جرمن، فلپائن کے تین اور کینیڈا کا ایک شہری سوار تھا۔

خدشہ ہے کہ مسافر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ جہاز روس کی سرحد کے قریب ڈونٹسک کے ایک دیہاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ طیارے کو نشانہ بنایا گیا تو " ہم ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اصرار کرتے ہیں۔"

مسافر اپنے عزیز و اقارب کی معلومات حاصل کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔

تباہ ہونے والے طیارے کے لواحقین غم زدہ۔

مسافروں کی راہنمائی کے لیے تعینات اہلکار ان کی مدد کر رہے ہیں۔

طیارے پر سوار اکثر مسافروں کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔

ماسکو میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے باہر لوگ پھول رکھ رہے ہیں۔