طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کرتے لوگ

گزشتہ ہفتہ مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں مبینہ طور پر میزائل لگنے کے بعد ملائیشیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

ملائیشیا ایئر لائن کے طیارے کی جائے حادثہ سے برآمد ہونے والی لاشیں شناخت کے لیے نیدرلینڈز روانہ کر دی گئی ہیں۔

مسافر طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ایک ٹرین کے ذریعے یوکرین کی حکومت کے زیر کنٹرول شہر خارکیف پہنچایا گیا۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کر رہی ہے۔

نیدرلینڈز میں مسافر طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پھول رکھ رہے ہیں۔

طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں میں بیشتر کا تعلق نیدرلینڈز سے تھا۔

یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشنکو کیف میں نیدر لینڈز کی ایمبیسی کے باہر ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

نیدرلینڈز کے ایک چرج میں ہلاک شدگان کے لیے دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔ 

ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جاتے ہوئے یہ جہاز گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نیدرلینڈز میں یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔