لاپتا جہاز کے مسافروں کے لواحقین سراپا احتجاج

بیجنگ میں لاپتا طیارے کے مسافروں کے درجنوں رشتے داروں نے ملائیشیا کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ملائیشیا سے "سچ " بتانے کا مطالبات درج تھے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ آٹھ مارچ کو گم ہونے والا یہ مسافر طیارہ بحرِ ہند کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

چینی مسافروں کے لواحقین سکیورٹی اہلکاروں کو دھکیل کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاپتا طیارے کے مسافروں کے رشتے دار سراپا احتجاج ہیں۔

ملائیشیا کے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے بھاری تعداد میں پولیس کی نفری موجود ہے۔

طیارے پر سوار اکثر مسافروں کا تعلق چین سے تھا۔

مسافر طیارے کے بحرِ ہند میں گر جانے کی خبر کے بعد بیجنگ اور کوالالمپور میں لواحقین کے درمیان کہرام کا منظر تھا۔

 خراب موسم کی وجہ سے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق 24 گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد یہ کارروائیاں بدھ کو دوبارہ شروع کی جائیں گی۔