آج اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز سنی گئی ہے: ملیحہ لودھی

Your browser doesn’t support HTML5

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج کشمیر پر ایک بند کمرہ مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وہاں موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے منعقد ہونے سے بھارت کے اس موقف کی نفی ہو گئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔