جیسے یہ حکومت آئی تھی ویسے ہی واپس بھی جائے گی: مریم نواز

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جس طریقے سے اقتدار میں آئی تھی، ویسے ہی واپس بھی جائے گی۔ بدھ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نے دورانِ قید اپنے پاس سے موبائل فون برآمد ہونے کی افواہوں کی بھی تردید کی۔