بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے ہرا دیا

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے سلسلے کا 40 واں میچ بھارت نے 28 رنز سے جیت لیا۔

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لئے 315 رنز درکار تھے مگر اس کی پوری ٹیم 286 رنز ہی بناسکی۔ اور یوں بھارت 28 رنز سے یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

بنگلہ دیش کی اننگز کی شروعات تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کی جو بالترتیب 22 اور 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تمیم اقبال کو محمد شامی نے کلین بولڈ کیا جبکہ سومیا سرکار پانڈیا کی بال پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

مشفق الرحیم زیادہ اسکور نہ بناسکے اور صرف 24 رنز پر چہل نے انہیں محمد شامی کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ یہ بنگلہ دیش کا پہنچنے والا تیسرا نقصان تھا۔

28 ویں اوور میں شکیب الحسن کی نصف سنچری بنی۔ اس اننگز میں یہ ان کا باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں سے زیادہ اسکور تھا۔ لٹن داس دوسرے اینڈ سے شکیب الحسن کا ساتھ دے رہے تھے کہ 22 رنز پر انہیں پانڈیا نے کارتھک کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

مصدق حسین نے لٹن داس کی جگہ بیٹنگ کی شروعات کی لیکن وہ زیادہ اسکور نہ کرسکے اور صرف 3 رنز بناکر بمراہ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

چھٹی وکٹ شکیب الحسن کی گری وہ 66 رنز بناکر پانڈیا کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ مصدق اور شکیب الحسن کی جگہ شبیر رحمٰن اور محمد سیف الدین بیٹنگ کرنے آئے۔

41 ویں اوور میں مصدق حسین اور سیف الدین کے 46 بالوں پر 50 رنز کی پارٹنر شپ مکمل ہوئی لیکن دو اوور بعد ہی شیبیر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں بمراہ نے کلین بولڈ کیا۔

مشرفی مرتضیٰ بھی زیادہ رنز اسکور میں نہ جوڑ سکے اور بھنیشور کمار کی بال پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد روبیل حسین 9 اور مستفیض الرحمٰن بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ یہ دونوں وکٹیس بمراہ نے لیں جبکہ محمد سیف الدین نے 51 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

بھارتی اننگز:
اس سے قبل بھارتی اننگز کا آغاز کے ایل راہول اور روہت شرما نے ہی کیا تھا۔ دونوں بلے بازوں نے مشرفی مرتضیٰ کے پہلے اوور میں 10 رنز اسکور کئے جبکہ دوسرے اوور میں صرف ایک رن بن سکا۔

چوتھے اوور کے اختتام پر بھارت کا اسکور 18 رنز ہوگیا جس میں راہول کے 8 اور روہت شرما کے 9 رنز شامل تھے۔

نویں اوور تک دوںوں اوپنرز 51 بالوں پر 52 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی بیٹنگ کی بدولت اسکور 14 اوورز میں 78 رنز ہوگیا جس میں راہول کے 31 اور روہت کے 43 رنز شامل تھے۔

روہت شرما 4 چوکے اور 3 چھکے جبکہ راہول 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کا اسکور 17 اوور میں 99 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف 6 بالرز استعمال کئے لیکن اس وقت تک ایک بھی بالر راہول یا روہت کو آؤٹ نہیں کرسکا تھا حتیٰ کہ راہول نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ راہول کے ساتھ ساتھ روہت نے بھی نصف سنچری بنائی۔

آخر کار سومیاسرکار نے ٹیم کے مجموعی اسکور یعنی 18 رنز پر لٹن داس کی بال پر روہت شرما کو کیچ کرا دیا۔ شرما کا انفرادی اسکور 104 رنز رہا۔ ان کی جگہ نئے بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے لی۔

ویراٹ کو آئے ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ کے ایل راہول روبیل حسین کی بال پر 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ روہت کے بعد پنت کی بیٹنگ آئی۔

اس بار ویراٹ کوہلی کو 26 سے زیادہ رنز بنانے کا موقع نہیں ملا، انہیں مستفیض الرحمٰن نے روبیل حیسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ یوں بھارت کو تیسری وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔

چوتھی وکٹ کے لئے بھی بنگلہ دیش کو انتظار نہیں کرنا پڑا۔ ہاردک پانڈیا کو بھی مستفیض الرحمٰن نے بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ کردیا۔

پنت کو شکیب الحسن نے 48 رنز پر، ایم ایس دھونی کو مستفیض الرحمٰن نے 35 بھنیشور کمار اور محمد شامی ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ یوں بھارت نے اپنی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بناکر بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔

ادھر بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمٰن نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبیل حسین، سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

پوائنٹس ٹیبل:
بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیش سات پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر ہے جب کہبنگلہ دیش نے سات میچ ہی اب تک کھیلے ہیں۔تین میں اسےکامیابی اور تین میں ناکامی ہاتھ ہاتھ آئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

بنگلا دیش کی ٹیم:
تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، مصدق حسین،شبیر رحمٰن، محمد سیف الدین، مشرف مرتضی، روبیل حسین اور مستفیض الرحمٰن۔

بھارت کی ٹیم:
کے ایل راہول، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت،ہاردک پانڈیا، ایم ایس دھونی،دنیشن کارتھک، بھونیشور کمار، محمد شامی، جسپریت بمراہ اور یوزویندر چہل۔