قہقہوں کا میلہ

میکسیکو میں اٹھارہویں 18 سالانہ اجتماع میں شہری مسخروں کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہنسی مذاق کیا۔

قہقہے لگاتے ، گانے گاتے اور مختلف کرتب دکھاتے یہ مسخرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مسخروں کے اس میلے کا مقصد معاشرے میں تشدد کی بجائے مسکراہٹیں بکھیرنا ہے۔

سرخ ناک اور رنگ برنگے چہرے لیے سینکڑوں مسخروں نے میکسیکو کی گلیوں میں رنگ بکھیر دیے ہیں۔

میکسیکو کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہنسنا صحت کے لیے مفید ہے۔

لاطینی امریکہ میں کلاؤن فیسٹیول جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

مصروف معمولات زندگی میں سے ایسی تفریح کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔

اس میلے میں مختلف ممالک سے شہری شرکت کرتے ہیں اور یہ میکسیکو کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فیسٹیول میں شریک ایک مسخرہ

مسخروں کے سالانہ میلے میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔